تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

طلاق کے بعد معاشرے نے مجھ سے کھلواڑ کیا

بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے طلاق کے بعد معاشرے کے منفی رویے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ بریک اپ یا طلاق کے بعد خواتین کے لیے ’زندگی جینا‘ کتنا ضروری ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب عورت کسی کم عمر مرد سے ڈیٹ کرتی ہے تو اسے اس کی ’توہین‘ سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’عورتوں کے لیے بریک اپ یا طلاق کے بعد زندگی جینا بہت ضروری ہے، معاشرے میں خواتین کے تعلقات اور رشتوں کے بارے میں غلط رویّہ پایا جاتا ہے، عورت کے لیے اپنے سے چھوٹی عمر کے کسی چھوٹے مرد سے ڈیٹنگ کرنا توہین سمجھا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا کو اس وقت ٹرول کیا گیا جب انہوں نے اداکار ارجن کپور سے ڈیٹنگ شروع کی ، دونوں کی عمر میں 12 سال کا فرق ہے۔

اداکارہ ارجن کپور سے تعلقات سامنے آنے کے بعد سے تنقید کرنے والوں  پر کوئی توجہ نہیں دیتیں۔

48 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں ایک مضبوط و خودمختار عورت ہوں اور میرا کام بھی جاری ہے۔ میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خود پر کام کرتی ہوں کہ میں ہر روز مضبوط، فٹ اور خوش ہوں۔‘

اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے، ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جو وقت کے ساتھ ترقی کرنے سے انکاری ہے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button