تنہائی میں ملنے کی بات پر مایوسی کا شکار ہوں
بھارتی اداکارہ، ماڈل اور سیاستداں ایشا کوپیکر نے کہا ہے کہ وہ اس وقت بالکل ٹوٹ پھوٹ کر رہ گئی تھیں، جب انھیں ایک مرد اداکار نے تنہائی میں ملنے کو کہا تھا، اس صورتحال پر وہ کافی مایوسی کا شکار بھی ہوئیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ تامل، تلگو، کناڈا اور مراٹھی زبان میں بننے والی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں 45 سالہ ایشا کوپیکر نے کہا کہ سن 2000 میں بالی ووڈ کے اس مرد اداکار کی جانب سے اس بات پر میں یہ سوچتی رہی کہ آپ کیسے بھی نظر آئیں اور کیسا بھی کام کریں لیکن اصل معاملہ یہ ہے کہ آپ کا ہیرو کے گڈ بک میں رہنے کے لیے ایسا کرنا ہوتا ہے،جس پر میں نے اس کے برخلاف فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کی کچھ نہ کچھ ترجیحات ہوتی ہیں اور میرے لیے کام سے بڑی چیز میری زندگی ہے۔
واضح رہے کہ ایشا نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 1998 میں فلم ایک تھا دل، ایک تھی دھڑکن سے کیا، جس کے بعد انھوں نے فضا، پیار عشق اور محبت، کمپنی، کانتے، پنجر اور دل کا رشتہ میں بھی کام کیا۔