بھارتی ریاست بہار میں دل دہلا دینے والا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جہاں دو ماہ کی بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنادیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ ریاست بہار میں اکیلا پور تھانہ کی حدود میں واقع نودیری میں پیش آیا، جہاں بہن کے گھر رہائش پزیر سنتوش کمار نامی سفاک ملزم نے پڑوسی کے دو ماہ کی بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔
ننھی بچی کے رونے پر مقامی افراد نے خبیث نوجوان کو پکڑلیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ پاکسو ایکٹ ملزم کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے، یہ ایک انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ ہے، ہم اس کیس کی جلد ٹرائل کرتے ہوئے ملزم کو عبرت ناک سزا دلائیں گے۔
ادھر متاثرہ گاؤں میں شدید اشتعال پایاجاتا ہے اور لوگ ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبے کررہے ہیں، لوگ پولیس سے سوال کر رہے ہیں کہ آخر ایسے شخص کو قانون کا تحفظ کیوں؟ گاوں والوں کا کہنا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا فوراً ملنا چاہئے تاکہ پھر سے ایسے حادثات کو دوہرایا نہ جاسکے۔