Asif HanifColumn

وزیراعظم شہبازشریف کے عوامی اقدامات … آصف حنیف

آصف حنیف

اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتاکہ وزیراعظم شہباز شریف کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں جو ترقیاتی کام ہوئے اور گورننس کے معاملات جس بہتر انداز میں چلائے گئے اس کی مثال نہیں ملتی۔ پنجاب میں بہت بڑے بڑے پراجیکٹس سالوں نہیں بلکہ مہینوں میں پایہ تکمیل کو پہنچے۔ بطور وزیراعظم اقتدار سنبھالتے ہی انہوں نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مفاد کے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر کرنے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اقتدار کے ایک ہفتہ کے دوران انہوں نے اسلام آباد میں پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو بس سروس کا آغاز کروادیا۔ میٹرو بس کا یہ منصوبہ 2018ء میں قریباً95% تک مکمل ہو چکا تھا لیکن ہماری روایتی سیاست اس کے آڑے آ گئی۔ اس منصوبے کو تعطل کا شکار کیا گیا ۔ اس کو عوامی مفاد کی خاطر اگر وقت پر شروع کر دیا جاتا جو یقیناً اس کا کچھ کریڈٹ سابقہ حکومت کو مل جاتا اور لوگ بھی چار سال سے اس سے مستفید ہو جاتے لیکن اس منصوبے کو جان کر پس پشت ڈالا گیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف  نے اقتدار کے پانچ دن کے اندر اس کے کام کو مکمل کروا کے عوام کےلیے یہ سہولت رواں دواں کر دی۔ یقیناً یہ اسلام آباد کے لوگوں کےلیے انتہائی مفید سروس ہے کیونکہ ایئر پورٹ تک رسائی انتہائی آسان اور سستی ہو گئی ہے۔ پہلے ایئر پورٹ تک رسائی کےلیے ٹیکسی سروس کے ذریعے یہ سفر کم از کم ایک ہزارروپے تک میں پڑتا تھا۔ یقیناً اس سے اسلام آباد کی بہت بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے اور اندازاً 50 ہزار لوگ روزانہ اس پے سفر کرتے ہیں اور رمضان کے بابرکت مہینے میں اس کو اور دیگر میٹروز کو عوام کےلیے بالکل فری کردیا گیا ہے۔
اسی طرح پہلے ہفتے میں ہی وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کےلیے ان کی جلد دستیابی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستانی معیشت کا سب سے بڑا اور اہم شہر ہے اور یہاں سے سب سے زیادہ ریونیو جنریٹ ہوتا ہے۔ اس لیے کراچی کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے حامل منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہیے۔ اسی ہفتہ
کے دوران وزیراعظم نے دیامر کی سایٹ کا دورہ کیا اور وہاں کام کی رفتار کو بڑھانے پر زور دیا ۔ دیامر ڈیم کو مکمل کرنے کا ہدف جو پہلے 2029ء تھا اس کو 2026ء یعنی تین سال پہلے مکمل کرنے کا اعادہ کیا اور وہاں کے لوگوں کےلیے صحت و تعلیم کےنئے منصوبوں شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ہم سب جانتے ہیں پچھلے چند سالوں میں مہنگائی میں بہت اضافہ ہو چکا ہے اور عام آدمی کے وسائل بڑھنے کی بجائے کم ہوتے چلے گئے ہیں۔ ان حالات میں لوگوں کےلیے بنیادی ضرورت کی اشیاء بھی دسترس سے باہر ہو گئی ہیں ویسے بھی رمضان میں ان چیزوں کے ریٹ مزید بڑھ کر آسمان کو چھو رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button