تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

گریجویٹ لڑکی نے چائے کا اسٹال کیوں لگا لیا؟

بھارتی ریاست بہار کی گریجویٹ لڑکی نے نوکری نہ ملنے پر چائے کا اسٹال لگا کر سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا گپتا نامی نوجوان لڑکی نے سال 2019 میں اکنامکس گریجویشن کی تھی، ڈگری مکمل کرنے کے بعد نوکری نہ ملنے پر لڑکی نے چائے کا اسٹال کھولنے پر غور کیا۔

رپورٹ کے مطابق پریانکا گپتا نے پٹنہ میں خواتین کالج کے قریب اپنا چائے کا اسٹال کھولنے کا فیصلہ کیا، اسٹال کے لیے ایک منفرد بینر کے ساتھ، پریانکا کے چائے کے اسٹال میں چاکلیٹ چائے، پان چائے اور کوکیز کے آپشنز بھی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا نے بتایا کہ اُنہوں نے بہت جگہ کوشش کی لیکن اُنہیں نوکری نہیں مل سکی۔

اُنہوں نے اپنی گفتگو کا یہ کہہ کر اختتام کیا کہ جہاں دُنیا میں بہت سے چائے والے ہیں تو ایک چائے والی کیوں نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button