سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں میجر شاہد بشیر شہید ، جب کہ سپاہی زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید، جب کہ سپاہی زخمی ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہوگئے۔
عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔