تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

لاہور عمران خان کے عشق میں گرفتار ہے

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار  شان شاہد سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

اداکار شان شاہد نے عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ان کے حق میں متعدد ٹوئٹس کیں جن میں سے ایک میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’عمران خان لاہور تیرے عشق میں ہے اور تیرے عشق کے چڑھ گئے رنگ‘۔

شان نے ایک اور ٹوئٹ میں لاہور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے تحریر کیا کہ ’آواز دو عمران خان، ہم آپ کے ساتھ حق کے راستوں پر کھڑے ہیں، لاہور آپ کا منتظر ہے‘۔

اداکار نے پی ٹی آئی چیئرمین کے حق میں کچھ دیگر ٹوئٹس بھی کیں۔

ایک ٹوئٹ میں تو شان شاہد نے عمران خان کو پنجاب کی آن، جان اور شان قرار دیا۔

واضح رہے کہ  عمران خان پشاور اور کراچی کے بعد اب حکومت مخالف پنڈال لاہور میں سجائیں گے، عمران خان 21 اپریل کو زندہ دلانے لاہور میں جلسہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button