تازہ ترینخبریںسیاسیات

حکومت کی ابھی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں

رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کی ابھی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ آتے ہی خراب معیشت کے گلے شکوے شروع کردیے تو حکومت کیسے چلائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی،ہم کہتے ہیں آئیں عوام میں چلتے ہیں۔ عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ اپنا بندہ چیف الیکشن کمشنر لگایا جائے، جو رویہ دیکھ رہے ہیں اس سے واضح ہے الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے ہفتے سے نہیں کئی ماہ سے الیکشن  کمیشن پر سوال اٹھاتے رہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کو من عن قبول کر رہے ہیں، فیصلوں پر تنقید کرنا آئینی حق ہے،اس سے ادارے کمزور نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ آج پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستا کرنا کوئی مہربانی نہیں ہوتی،اس وقت حکومت کو فی لیٹر ڈیزل پر 51 روپے نقصان ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 200 رب روپے سے زیادہ ایس این جی پی ایل میں نقصان کردیا۔ خان صاحب ہمارے لیے بارودی سرنگ لگا کر گئے ہیں، سمجھ نہیں آیا کہ یہ حکومت نا اہل زیادہ تھی یا بدعنوان۔، ایک پیسہ قرض کا واپس نہیں کیا صرف قرض بڑھایا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے ڈالر میں قرض لینے کی رفتار بڑھائی، عمران خان کے دور میں روپے کی قدر68روپے تک گری، برآمدات بڑھی ہیں لیکن پرائز ایفیکٹ بھی ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ پچھلے دور میں ہم کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ زیادہ چھوڑ کرگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button