تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

نیدرلینڈز کا بھاری ہتھیاروں کے ساتھ یوکرین کی مدد کا اعلان

نیدرلینڈز نے یوکرین کے شہر لیوف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا ہے، دوسری طرف ڈچ وزیر اعظم نے یوکرین کو مزید بھاری ہتھیار بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون کال کے بعد ٹویٹ کیا ہے کہ نیدرلینڈز پہلے ہی یوکرین کو بکتر بند گاڑیاں بھیج رہا ہے لیکن اب اضافی بھاری ہتھیار بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ڈچ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فون پر ان کی جانب سے وزیر دفاع کاسا اولنگرین کی موجودگی میں یوکرینی صدر کو حمایت کا یقین دلایا گیا۔

انھوں نے کہا روس نے یوکرین پر نئے سرے سے حملہ شروع کر دیا ہے، نیدرلینڈز یوکرین کو بکتر بند گاڑیوں سمیت بھاری سامان بھیجے گا، اتحادیوں کے ساتھ ہم اضافی بھاری ہتھیار کی فراہمی پر غور کر رہے ہیں۔

دوسی جانب نیدرلینڈز نے یوکرین کے شہر لیوف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا ہے، تاہم اس مرتبہ کم اسٹاف کے ساتھ سفارت خانہ بحال کیا گیا ہے۔

ڈچ وزارت خارجہ کے مطابق صورت حال مزید بہتر ہونے پر سفارت خانے کو لیوف سے کیف منتقل کیا جائے گا، کیف سے روسی افواج کے انخلا کے بعد سے کئی یورپی ملکوں نے اپنے سفارت خانے کیف منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button