پاکستان نے من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹی اسٹوری چھاپنے پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ہیڈ کوارٹرز سے جواب طلب کرلیا ہے۔
پاکستان کی بی بی سی اردو کے خلاف تحریری شکایت ڈائریکٹر جنرل بی بی سی کو موصول ہوئی، ادارے نے شکایت وصولی کی تصدیق کردی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے پاکستان کی شکایت پر معاملے کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
پاکستان نے شکایت میں کہا کہ بی بی سی اردو نے رواں سال 10 اپریل کو ایک انتہائی لغو اور بے بنیاد اسٹوری شائع کی تھی۔
شکایت میں کہا گیا کہ بی بی سی اردو کی اس اسٹوری کہانی میں تمام ہی باتیں حقائق اور صحافتی اصولوں کے منافی تھیں۔
پاکستان نے اپنی شکایت میں بتایا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سمیت تمام شراکت دار بی بی سی اردو کی اس اسٹوری کو مسترد کرچکے ہیں۔
پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے کی انتظامیہ پر واضح کیا کہ بی بی سی اردو ماضی میں بھی ایسی ہی بے بنیاد اور جھوٹی اسٹوریاں شائع کرتا رہا ہے۔