تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت نے طاہر رائے کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا

 حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ  عباسی کو ہٹاکر طاہر رائے کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا۔

نئے ڈی جی ایف آئی اے طاہر رائے نے 6 سال سی ٹی ڈی پنجاب کی سربراہی کی جب کہ وہ ڈی آئی جی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپوربھی رہ چکے ہیں۔

طاہر رائے ڈی پی او شیخوپورہ، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ آئی جی بلوچستان کے طور  پر بھی کام کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ طاہر رائےکراچی میں ایس پی اور اے ایس پی کے عہدوں پرکام کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button