تازہ ترینخبریںکاروبار

ڈالر کی پھر سے ہو گئی اونچی اڑان، جس سے روپیہ ہو گیا ہلکان

بدھ 20 اپریل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر مہنگا ہوگیا۔

جاری رپورٹ کے مطابق تین روز میں ڈالر ساڑھے چار روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر دوران ٹریڈنگ ڈیڑھ روپے مہنگا ہو کر ایک سو چھیاسی روپے کا ہوگیا ہے، جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کے بعد مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق سیاسی صورت حال بہتر ہونے کا اثر عارضی ثابت ہوا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کا مزید کہنا تھا کہ کم ہوتے ملکی ڈالر ڈپازٹس اور بڑی ادائیگیوں کا دباؤ روپے کی قدر پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام بحالی کا اہم مرحلہ درپیش ہے اور روپے کی قدر دباؤ میں خام تیل کی مسلسل اونچی قیمت کا بھی روپے کی قدر پر دباؤ ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور وزیراعظم کے انتخاب کے بعد ملک میں سیاسی بحران کی کیفیت ختم ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6.63روپے کی کمی ریکارڈ دیکھنے میں آئی تھی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 8.30 روپے سستا ہوا تھا تاہم زرمبادلہ کے کم ذخائر اور تجارتی و کرنٹ خسارے کا دباؤ پھر سے کرنسی مارکیٹ میں بڑھ گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی ڈالر کی قدر پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button