تازہ ترینخبریںسیاسیات

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنیکا حکم چیلنج

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم چیلنج کردیا ہے۔

پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ کےسنگل بینچ کےفیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی جس میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔

اس موقع پر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں الیکشن کمیشن متعصب ہے، انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا اس لیے اپیل فائل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جو کمیٹی بنی اس نے تحقیقات کرلی، میڈیا ٹرائل بھی شروع ہوگیا، عدالت نے کہا تمام پارٹیز کی فنڈنگ کی تحقیقات کرائی جائیں، سپریم کورٹ کی ہدایت پر منصفانہ اور شفاف طریقے سےعمل آگے بڑھنا چاہیے، الیکشن کمیشن سے تفصیلات لیکر دیکھیں ن لیگ،پی پی نے کیا دستاویز جمع کرائی۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کراتا ہوانظر نہیں آتا، عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں تو آئیں عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے الیکشن کمیشن کو 30 روز میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار اکبر ایس بابر کو اسکروٹنی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ بھی فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button