تازہ ترینخبریںپاکستان سے

عثمان بزدار کا بطوروزیراعلیٰ استعفی منظوری کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

عثمان بزدار کا بطوروزیراعلیٰ استعفی منظوری کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی ہے کہ عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفی منظوری کے اقدام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست دائرکردی ، درخواست میں عمران خان،عثمان بزدار، حمزہ شہباز،عمر سرفرازچیمہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے اپنا استعفی اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو بھجوایا، قانون کے مطابق وزیراعلی استعفی گورنر کو بھجوا سکتا ہے۔

دائر درخواست میں کہا ہے کہ سابق گورنر چوہدری سرور نے غیر قانونی طورپرعثمان بزدار کا استعفی منظورکیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ عثمان بزدارکااستعفی منظورکرنے کا نوٹی فکیشن اور وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا عمل کالعدم قرار دے۔

درخواست میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلی کام کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button