تازہ ترینخبریںدنیا

عید الفطر: تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں عید کی تعطیلات کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں جمعرات 21 اپریل 2022 کو آخری دن ہوگا۔

شاہی فرمان کے مطابق تمام طلبہ کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کے آغاز میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب عید کی تعطیلات جمعہ 22 اپریل 2022 سے ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل طے کیا گیا تھا کہ اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں عید الفطر کی تعطیلات 26 اپریل سے شروع ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button