تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

گھنے جنگل میں عروسی لباس میں ملبوس دلہن کا مجسمہ کہاں سے آیا؟

امریکی شہری کو جنگل میں ایک ایسی چیز ملی جس کو دیکھ کر خوف کے باعث اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ میسیڈونیو پیریز سائٹ پر پانی کے کنویں کی بورنگ کرنے والے کے طور پر کام کر رہا تھا جب اس نے جنگل میں خوفناک چیز دیکھی۔

جب اسے یہ جاننے کا تجسس ہوا کہ وہ کیا ہے تو وہ اسے دیکھنے کیلئے قریب چلا گیا۔ پیریز نے ابتدائی طور پر سوچا کہ شاید یہ کوئی بڑا پتھر یا کسی چٹان کا ایک ٹکڑا ہوسکتا ہے۔

بعد ازاں اسے احساس ہوا کہ یہ انسانی شکل کا ہے اور کائی سے ڈھکا ہوا ہے تو اسے شدید جھٹکا لگا۔ اسے جلد ہی یہ یقین ہوگیا کہ یہ کسی دلہن کا مجسمہ ہے، جس نے عروسی لباس پہنا ہوا ہے اور اس کے سر پر بالوں کی جگہ پودے تھے جبکہ نیچے کی طرف پگھلی ہوئی موم بتیاں اور تازہ پھول تھے۔

اس نے عجیب و غریب مجسمہ کی تصاویر لیں اور انہیں اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا، تصویر کے کیپشن میں اس نے لکھا کہ یہ مجسمہ ایک ایسی جگہ پر کام کرتے ہوئے پایا گیا تھا جو20 سے 30 سال سے پرانی ہے۔

اس پوسٹ کو حیرت زدہ صآرفین کے 1,000 سے زیادہ لائکس اور کمنٹس ملے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ واقعی عجیب اور خوفناک ہے۔

دوسرے صارف نے کہا کہ یہ تقریباً کسی بہت پرانی قبر کے اوپر لگا ہوا کتبہ لگتا ہے میں حیران ہوں کہ کیا وہاں کسی کو دفن کیا گیا ہے؟۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا یہ بہت دلچسپ تصویر ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہاں کچھ روحیں درختوں میں چھپی ہوئی ہیں۔ اوہ میرے خدا، خاص طور پر وہاں جنگل کے بیچ میں رہنا بہت عجیب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button