تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی وزرا، وزرائےمملکت اور مشیروں کےقلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزرا، وزرائےمملکت اور مشیروں کےقلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ آصف وزیردفاع، احسن اقبال وزیرمنصوبہ بندی، راناثنااللہ وزیرداخلہ، راناتنویر وزیرتعلیم اور مریم اورنگزیب کو وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

خواجہ سعدرفیق کو وزیر ریلوے، خورشیدشاہ کو آبی وسائل، نویدقمر وزیرتجارت، شیری رحمان کو موسمیاتی تبدیلی، قادرپٹیل کو قومی صحت، شازیہ مری کو غربت کےخاتمےکی وزارت دی گئی ہے۔

مرتضیٰ محمود وزیر انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن، ساجدحسین وزیر اوورسیز پاکستانی، احسان الرحمان مزاری وزیر انسانی حقوق اور عابدحسین بھیو وزیرنجکاری مقرر کیے گئے ہیں۔

اسعدمحمود وزیرکمیونی کیشن، عبدالواسع وزیرہاؤسنگ اور ورکس، مفتی عبدالشکور وزیرمذہبی امور اور طلحہ محمود وزیرسیفران ہوں گے۔ امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، فیصل سبزواری کومیری ٹائم وزارت دی گئی۔

اسرار ترین وزیردفاعی پیدوار، شاہ زین بگٹی وزیر انسدادمنشیات، طارق بشیرچیمہ کو قومی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت دی گئی ہے۔

قمرزمان کائرہ وزیراعظم کے مشیر برائےکشمیر و گلگت بلتستان ہوں گے۔ حناربانی کھر وزیرمملکت برائے خارجہ جب کہ عائشہ غوث پاشا وزیرمملکت برائے فنانس اینڈ ریونیو ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button