آزادی فلسطین جنگتازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیا

اسرائیلی فضائیہ کے غزہ پر فضائی حملے

اسرائیلی حکام کے مطابق اس کی فضائیہ نے آج علی الصبح غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

اواخر ہفتہ  غزہ میں بیت المقدس کے آس پاس تشدد کی وجہ سے کشیدگی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے آج علی الصبح غزہ کے علاقے میں فضائیہ کی مدد سے حماس کی مسلح شاخ  عزت الدین الغسام کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی فلسطینیوں کے علاقے سے داغے گئے ایک راکٹ کے جواب میں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ جنوری کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے یہ پہلا فضائی حملہ ہے۔

اسرائیلی دفاعی قوتوں نے اس حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ غزہ سے اسرائیل  پر داغے گئے راکٹ کے جواب میں ہم نے غزہ میں حماس کے لیے ہتھیار تیار کرنے والے ایک مقام کو نشانہ  بنایا ہے۔

اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ گزشتہ شب  کو حماس کے زیر کنٹرول علاقے سے جنوبی اسرائیل میں ایک راکٹ فائر کیا گیا تاہم، ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس راکٹ فائر کیے جانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے البتہ اسرائیل نے اس کا الزام حماس پر عائد کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک راکٹ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے میں داغا گیا ہےجسے  آہنی گنبد فضائی دفاعی نظام نے روک لیا ہے ۔

اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ راکٹ تل ابیب کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button