تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

عمران خان کے لاہور میں جلسے پر حکومت نے مرمت کی آڑ میں خلل ڈالنے کا منصوبہ بنا لیا

سابق وزیر اعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لاہور میں جلسے پر حکومت نے مرمت کی آڑ میں خلل ڈالنے کا منصوبہ بنا لیا۔

جمعرات 21 اپریل کو دوپہر 2 سے شام 7 بجے تک انٹرنیٹ بند رہے گا۔ اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو4 پر کام ہو گا سب میرین کیبل کے ایک حصے پر پاورری کنفیگریشن کی جائےگی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سرگرمی 21 اپریل کو دوپہر 2 بجے سے شام7 بجے تک کی جائےگی کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 21 اپریل کو لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button