تازہ ترینخبریںپاکستان

جسٹس قاضی فائز کیخلاف ریفرنس: فروغ نسیم نے اصل بات بتا دی

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کو غلطی قرار دینے کے معاملے پر سابق وزیرقانون ڈاکٹر فروغ نسیم کا ردعمل سامنےآگیا۔

ڈاکٹرفروغ نسیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف بات نہیں لیکن حقائق سامنےلانا چاہتا ہوں قاضی فائز معاملےکی سمری بھیجنا حساس تھا اس لیے ہر پہلو کو دیکھا گیا۔

فروغ نسیم نے کہا کہ قاضی فائز کے ساتھ میرا ذاتی تنازعے کا مسئلہ تھا نہ اب ہے عمران خان نے اے آریو کے مواد پر ریفرنس کرنے پر اصرار کیا تھا، ایسٹ ریکوری یونٹ براہ راست عمران خان کےماتحت تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 سالہ وزیر قانون کے دور میں مشکلات سے بھی دوچار رہا ملکی ماحول پہلے ہی کشیدہ ہے اس لیے مزیدکشیدگی نہیں چاہتا پہلی بات یہ ہےکہ عدلیہ عمران خان کیخلاف بالکل نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button