تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

امجد صابری کی برسی، بیٹے نے یادگار تصویر شیئر کردی

معروف قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری نے والد کی اسلامی تاریخ کے حساب سے برسی پر والد کی یادگار تصویر جاری کی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر والد کی پان کھاتے سبز کُرتے میں ہنستے مسکراتے تصویر شیئر کی اور ساتھ ’دُکھی‘ ایموجی کا اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افرا د نے فائر نگ کر کے شہید کردیا تھا، امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی تھی۔

امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں، بچے گاہے بگاہے والد سے منسوب سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button