تازہ ترینخبریںپاکستان

آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق آرٹیکل 63-اے کی تشریح کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 18 اپریل کو ریفرنس کی سماعت کرے گا۔

پانچ رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔

قبل ازیں عدالت عظمیٰ نے صدر مملکت کی جانب سے دائر کردہ صدارتی ریفرنس پر سماعت 12 اپریل کو مقرر کی تھی، تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست پر سماعت مؤخر کردی گئی تھی۔

اس سلسلے میں ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ نئے اٹارنی جنرل کا تقرر نہ ہونے کی بنا پر التوا کی درخواست کی گئی ہے جس کے سبب درخواست کی سماعت مؤخر کردی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 22 مارچ کو آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button