Column

مارشل لاء کو دعوت ….. عدنان ملک

سولہ اپریل کو پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس کی توقع کی جارہی تھی، کیونکہ جس طریقے سے اسمبلی میں مینڈیٹ چرایا گیا تھا  وہ کسی طوربھی جائز نہیں کہا جاسکتا۔ جمہوریت جمہور سے ہے اور جمہور کوعوام کہا جاتا ہے لیکن قومی اسمبلی اور پھر پنجاب اسمبلی  میں کیا ہوا اور عوام کو یہ تاثر دیا گیا کہ جو نمائندے وہ منتخب کرتے ہیں وہ اپنا ضمیر بیچ کر یا ضمیر کی آواز پر ایسے اقدام کرنے سے بھی نہیں چونکتے جو ان کے اور ان کو منتخب کرنے والوں کے شایان شان نہیں ہے۔
یہ سیاست دان بھی عجیب و غریب مخلوق ہیں، انہیں جمہوریت راس نہیں آتی اور یہ ازخود مارشل لاء کو دعوت دیتے ہیں اور پھر انہیں مورود الزام بھی ٹھہراتے ہیں اور مارشل لاء کے ہوتے ہوئے جمہوریت کی جدو جہد کرتے ہیں اور جمہورت راس نہ آئے تو مارشل لاء کو دعوت دیتے ہیں۔
یہ سب نوٹ کرلیا گیا ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی تصویر کے نیچے یہ ساری کارروائی ہورہی تھی اور شاید کسی کو اندازہ بھی نہ تھا کہ بابائے قوم اپنے بچوں کو ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوتے دیکھ رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button