تازہ ترینخبریںپاکستان

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفی دے دیا

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، قومی اسمبلی اجلاس میں آج قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نےاپنےعہدےسےاستعفیٰ دے دیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم سوری کااستعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصول ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے قاسم سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی سےاستعفیٰ میری پارٹی کے وژن کی علامت ہے، استعفیٰ پارٹی کی شاندار وراثت سےوابستگی کی علامت ہے، استعفیٰ جمہوریت کے ساتھ اس کی وابستگی کی علامت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری،سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، ملکی مفادات اورآزادی کےلیے لڑیں گے ، پاکستان کےتحفظ کےلیےکسی بھی حدتک جائیں گے۔

خیال رہے قومی اسمبلی کے اجلاس آج ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم اب قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سابق اسپیکر ایاز صادق ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں آج اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ہوگا ، جس میں راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوجائیں گے۔

اسپیکر سے حلف پینل آف چیئرمین کے رکن ایاز صادق لیں گے ، اسپیکر منصب سنبھالنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button