تازہ ترینتحریکخبریں

قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کچھ دیر بعد

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی۔

پینل آف چئیرایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی۔

متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں اسد قیصرکے استعفے کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے۔ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔وہ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق راجا پرویز اشرف کے اسپیکرمنتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت کے لئے ایاز صادق سے درخواست کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ قواعد وضوابط کے قاعدہ 12 کے تحت قاسم سوری اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے۔پینل آف چیئر پرسن میں شامل پی ٹی آئی کے تینوں ارکان مستعفی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس آج 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں نئے اسپیکر کے حلف اورڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پرمشاورت ہوگی۔ تمام ارکان کواجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button