تازہ ترینتحریکخبریں

راجہ پرویز اشرف آج اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں راجہ پرویز اشرف اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر خفیہ ووٹنگ بھی آج ہوگی۔

یاد رہے کہ قاسم سوری نے 9 اپریل کو اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا تھا، جس کے بعد تاریخ بدل کر 22 اپریل کردی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے توجہ دلانے پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس 16 اپریل کے مقررہ وقت پر بلوالیا ہے، جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button