تازہ ترینتحریکخبریں

کون بنے گا وزیراعلیٰ پنجاب؟ فیصلہ آج ہو گا

صوبے میں 21 ویں قائد ایوان کے انتخاب کا میدان آج سجے گا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔ دونوں امیدوار پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز نے اپنی اپنی جیت کے دعوے کئے ہیں۔

پرویز الٰہی کا دعویٰ ہے کہ انہیں 189 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حمزہ شہباز کہتے ہیں 200 سے زائد ایم پی ایز ساتھ ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے کُل 371 ارکان میں سے وزیراعلیٰ بننے کے لیے 186 ووٹ درکار ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری ہی الیکشن کرائیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے دائر اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر اپنے عہدے کے حلف کے پاسدار رہیں گے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو قانون کےتحت اجلاس کی صدارت کا حق ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف اور غیر جانبدار انداز میں کروایا جائے، ڈپٹی اسپیکر غیرملکی آبزرور، میڈیا، پلڈاٹ اور فافن وغیرہ کو کوریج کے لیے سہولت فراہم کریں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب انتخاب کے دوران کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کریں، آئی جی پنجاب الیکشن کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے خدشے کو دور کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button