تازہ ترینخبریںپاکستان

شمالی وزیرستان: قافلے پر حملہ 7 فوجی شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے فوجی قافلے پر حملے میں 7 فوجی شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں نے پاکستانی فوجی کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔

دہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی شہید ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، سپاہی جنید علی، سپاہی اعجاز حسین، سپاہی وقار احمد، سپاہی محمد جواد امیر اور سپاہی ارشد علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں ہوا، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button