تازہ ترینخبریںکاروبار

وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا، حکومت بوجھ خود برداشت کرے گی، عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی، جس میں ٹیکس، لیوی کی شرح، فل لیوی اور ٹیکس کی بنیاد پر قیمتوں کی تجاویز دی گئی تھی۔

ارسال کی گئی سمری میں موجودہ ٹیکس شرح پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 30 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 53 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

سمری میں موجودہ ٹیکس شرح پر مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔

پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی، فل لیوی اور جی ایس ٹی کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی۔

اسی طرح فل لیوی اور ٹیکسز بنیاد پر پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 31 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button