تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ 9 جون کو ہوگی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، کاغذات نامزدگی اکیس سے پچیس اپریل تک جمع ہونگے، پولنگ 9 جون کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے، پہلے مرحلے کے دوران ضلع ڈی جی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ میں بلدیاتی الیکشن ہوگا، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، پاکپتن بھی پہلے مرحلے کے اضلاع میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، سیالکوٹ، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بلدیاتی الیکشن 9 جون کو ہو گا، جہلم اور اٹک میں بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 9 جون کو ہو گی جبکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں الیکشن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button