تازہ ترینخبریںپاکستان

نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست دائر، پیرکو سماعت ہو گی

سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کردی گئی ، جس میں نواز شریف کو واپسی پر گرفتارکرنے کی استدعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کردی گئی ، درخواست گزار نعیم حیدر نے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ نوازشریف اشتہاری مجرم ہیں، پاسپورٹ جاری کرنےسے روکا جائے اور درخواست پر آج ہی سماعت کرکے نواز شریف کی گرفتاری کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا اور نواز شریف کو واپسی پر گرفتارکرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر رجسٹرار ہائی کورٹ آفس نے بینچ تشکیل دے دیا اور وکیل کی پیر کو سماعت کی استدعا منظور کر لی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کے روز سماعت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button