تازہ ترینخبریںسپورٹس

جرمن تاریخ پہلا واقعہ، مسلمان کھلاڑی کے روزہ افطار کے لیے ریفری نے میچ روک دیا

جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا  میں ریفری نے مسلمان فٹبالر کے روزہ کھولنے کے لیے جاری میچ روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی واقعہ بنڈس لیگا میں آگسبرگ اور مینز کے درمیان جاری میچ کے 65 ویں منٹ میں پیش آیا۔

ریفری نے میچ کے 65 ویں منٹ میں جب افطار کو وقت ہوا تو مسلمان فٹبالر موسیٰ کو روزہ افطار کرنے کے لیے خصوصی طور پر میچ روک کر  وقت دیا۔

فٹبالر موسیٰ کو ٹیم کے گول کیپر نے پانی و جوس کی بوتلیں لاکر دیں جس سے انہوں نے نے روزہ افطار کیا ۔

فٹبالر کے روزہ افطار کیے جانے کے بعد میچ کو وہیں سے شروع کیا گیا۔

بعد ازاں مسلمان فٹبالر موسیٰ نے ریفری کی اس کاوش پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button