تازہ ترینخبریںپاکستان

قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بُلانے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بُلانے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس حوالے سے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، درخواست آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔

(ن) لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی کی طرف سے دائر درخواست میں اسپیکر کے الیکشن کے لیے اجلاس فوری بُلانے کی ہدایت جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button