تازہ ترینخبریںپاکستان

پاک فوج کے افسر پر تشدد کرنے والے غنڈے گرفتار

لاہور میں پاک فوج کے افسر پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کے علاقے کلمہ چوک کے قریب فوجی افسر پر لینڈ کروزر میں سوار افراد نے تشدد کیا تھا، غنڈے ن لیگ کے رہنما سلمان رفیق اور حافظ نعمان کے ملازم ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان رفیق، حافظ نعمان کی فوجی افسران سے معافی تلافی کے لیے منتیں کی جارہی ہیں۔

مدعی مقدمہ چوہدری راشد محمود کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق ان کا بیٹاحارث جسے انہوں نے پاک فوج کا میجر بتایا، گزشتہ روز افطار کیلئے اپنے سسرال اقبال ٹائون جارہا تھا کہ راستہ میں کیولری گراؤنڈ کے قریب ایک لینڈ کروز نے ان کی گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ہٹ کردیا۔

چوہدری راشد محمود نے بتایا کہ لینڈ کروز میں موجود گارڈز نے میرے بیٹے سے بدتمیزی کی اور جب میجر حارث نے اپنا تعارف کروایا تو ملزمان نے طیش میں آکر اس کو زدوکوب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے جان بچانے کیلئے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی تو ملزمان نے مسعود اسپتال کے سامنے میں اس کو دوبارہ پکڑ لیا اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے جبکہ میجر حارث پر بھی آہنی راڈز سے حملہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button