تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

کسی نے کبھی یہ سوچا کہ بال پین کے ڈھکن میں ہول کیوں ہے؟

بال پین کا استعمال تو ہر کوئی کرتا ہے اور اس کے ڈھکن میں ہول بھی تقریباً سب نے ہی دیکھا ہوگا لیکن کسی نے کبھی یہ سوچا ہے کہ اس کے ڈھکن میں ہول دراصل ہوتا کیوں ہے؟

بال پین اور انک پین کا استعمال اسکولوں، آفس، دکانوں، اسپتالوں تقریباً ہر جگہ ہی کیا جاتا ہے لیکن بال پین کا استعمال انک پین کے مقابلے میں زیادہ ہے اور اب پال پین میں موجود ہول کی بھی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بال پوائنٹ قلم کے ڈھکن کے اوپر کا سوراخ ایک خاص مقصد کو پورا کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ گھٹن کو روکنے کے لیے یہ ہول ہوتا ہے کہ اگر ڈھکن کو کوئی اسے نگل لے۔

بی آئی سی کرسٹل جو قلم کی قدیم ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہوا کے بہاؤ کو جاری رکھنے کے لیے ڈھکن کے اوپر سوراخ شامل کیا، یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اگر کوئی شخص اگر وہ غلطی سے ڈھکن نگل لیتا ہے تو سانس لینے کے قابل رہے اور اس کا دم نہیں گھٹے۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’قلم کو لیک ہونے سے روکنے میں مدد کرنے کے علاوہ ہمارے تمام حفاظتی معیارات کی تعمیل کرتے ہیں جو بچوں کے حادثاتی طور پر قلم کے ڈھکن نگلنے کے دوران سانس لینے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2016 میں امریکا میں تقریباً 100 افراد قلم کے ڈھکنوں کو نگلنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے چل بسے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button