تازہ ترینخبریںپاکستان

نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

قائد ن لیگ نواز شریف اور سابق وزیرخزانہ  اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے لیے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں۔

ادھر وزیر اعظم نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کا حکم دیا جبکہ اسحاق ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کا پاسپورٹ  ساڑھے 3 سال قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے منسوخ کرا دیا تھا۔ اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے اجراء اور نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواستیں تیار کر لی گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی پاسپورٹ کے اجراء اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد بعد وطن واپسی متوقع ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button