تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد خفیہ تعلقات قائم کیے تھے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مندنا کریمی نے ماضی میں کسی معروف ہدایت کار کے ساتھ خفیہ تعلقات اور حاملہ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع اداکارہ کنگنا رناونت کی میزبانی میں ہونے والے ریئلٹی شو ’لوکس اپ‘ کے دوران مندنا کریمی نے اپنے ماضی کا ایک اہم راز بتایا جسے سن کر کنگنا سمیت دیگر فنکار بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

مندنا نے کہا کہ ان کا فلم انڈسٹری کے کسی مشہور ہدایت کار سے خفیہ رشتہ استوار ہوگیا تھا اس دوران وہ حاملہ بھی ہوئیں لیکن اس کے چھوڑ جانے پر انہیں اسقاط حمل کرانا پڑا۔ یہ بتاتے ہوئے اداکارہ رو پڑیں لیکن ڈائریکٹر کا نام نہیں لیا تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ ہدایت کار عورتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے حوالے سے بہت مانے جاتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر گورو گپتا سے علیحدگی کے بعد خفیہ تعلقات قائم کیے تھے کیوں کہ اس دوران وہ بہت پریشانیوں اور تکالیف سے گزر رہی تھیں لیکن ہدایت کار نے انہیں تباہ کردیا۔۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button