تازہ ترینخبریںپاکستان

دہشت گردوں کے راکٹ حملے اور فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے اور فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں نے راکٹ سے حملہ کردیا، واقعے میں 5 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی فضل سبحان کلاچی سے واپس جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے پہلے راکٹ حملہ کیا اور فائرنگ شروع کردی، واقعے میں شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی شناخت عبدالرحمان، کامران، جمشید، نیاز علی اور منور کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں ڈی ایس پی فضل سبحان، عمران، جمشید اور یحییٰ بن اکبر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button