تازہ ترینخبریںپاکستان

شہباز شریف کی 3 رہائش گاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا

نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی 3 رہائش گاہوں کووزیر اعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا۔ لاہور میں ماڈل ٹاؤن، رائےونڈ، مرکزی سیکرٹریٹ کو وزیراعظم ہاؤس کادرجہ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر توقیرشاہ کو پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم تعینات کردیاگيا، ڈاکٹر توقیرشاہ  کی نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کیلئے اسحاق ڈار کو دعوت نامہ بجھوایا گیا۔

اس سے قبل شہبازشریف 174 ووٹ لے کر ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ شاہ محمود قريشی پی ٹی آئی اور شہبازشريف متحدہ اپوزيشن کی طرف سے اُميدوار تھے تاہم شاہ محمود قریشی کو کوئی ووٹ نہیں ملا کیونکہ تحریک انصاف نے الیکشن عمل کا بائیکاٹ کیا تھا۔

شہبازشریف  کا کہنا تھا کہ حق کی کامیابی ہوئی اور باطل کو شکست ہوئی، ساتھیوں کی کاوش سے آج پاکستان کو بچالیا ہے۔ مارچ کو نواز شریف نے ن لیگ کی سی ای سی کی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button