تازہ ترینخبریںدنیا

اسکول میں طلبا کی لڑائی میں ایک طالب علم جان کی بازی ہار گیا

سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسکول میں طلبا کی لڑائی میں ایک طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم جدہ شہر کے بوائز اسکول میں 2 طلبا کے مابین جھگڑے میں 1 طالب علم کی ہلاکت کی تحقیقات کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2 طلباء کا جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ نوبت دست بہ دست لڑائی کی صورت اختیار کرگئی اور 15سالہ طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعے پر اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا، جس نے لڑائی میں ہلاک والے طالب علم کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال بھجوادی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے دوسرے لڑکے کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button