تازہ ترینجرم کہانیخبریں

شہبازشریف اورحمزہ سمیت دیگرملزمان پرفردِجرم عائد نہ ہوسکی

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

گیارہ اپریل بروز پیر کوعدالت نےشہبازشریف کی 1 روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

شہبازشریف کےوکیل نےعدالت کو بتایا کہ فردِ جرم سے متعلق عدالت میں دلائل دینے ہیں اورعدالت فرد جرم پر دلائل کے لیے مہلت فراہم کرے۔عدالت نے کارروائی 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل پراسکیوٹر کی خصوصی ٹیم نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیس کی پیروی کے لیے عدالت پیش ہونے سے انکار کردیا۔

خصوصی ٹیم کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ایف آئی اے کے مقدمے میں پیش نہ ہونے کی ہدایات ملی ہیں،اس لئے فی الحال شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیس میں پیش نہیں ہونگے۔

ایف آئی اے کی جانب سے  خصوصی ٹیم کو کیس کی پیروی سونپی گی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button