تازہ ترینخبریںسیاسیات

”مقامی میر جعفروں نے امریکا کی ملی بھگت سے حکومت تبدیل کی“

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت سے رجیم چینج کے خلاف نکلنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں پاکستانی سڑکوں پر امڈ آئے، عوام نے امریکی حمایت سے حکومت کی تبدیلی کے خلاف جذبات دکھائے۔

عمران خان نے کہا کہ مقامی میر جعفروں نے امریکا کی ملی بھگت سے حکومت تبدیل کی، مقامی میر جعفروہ ٹھگ ہیں جو ضمانتوں پر رہا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ملک میں ہوں یا اوورسیز سب نے یہ گٹھ جوڑ مسترد کر دیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button