تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

”اللہ نہ کرے جو ذوالفقار بھٹو کیساتھ ہوا وہ عمران خان کیساتھ ہو“

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اہم بیان سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ اللہ نہ کرے جو شہید ذوالفقار بھٹو صاحب کے ساتھ ہوا وہ دوبارہ عمران خان کے ساتھ ہو۔

منیب بٹ نے لکھا کہا کہ ”کہیں مسلم بلاک بنانے کی قیمت نہ چکانی پڑے۔“

منیب بٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ اس سے قبل اداکار نے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ کیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ”وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے، میرے اس ٹویٹ کو محفوظ کرلیں کہ وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔“

منیب بٹ نے سوشل میڈیا صارفین سے رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”ویسے اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے،“ جس پر صارفین کا ملا جلا ردعمل دیکھا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button