تازہ ترینخبریںسیاسیات

وزارت عظمیٰ‌: شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے میاں شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

تفصیلات کے مطابق نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن نے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے، تاہم شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے قائد ایوان کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

قومی اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل کرے گی، کاغذات نامزدگی آج دن 2 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔

یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف رات گئے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسمبلی ایجنڈا جاری کیا تھا، جس کے مطابق قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر 11 اپریل کو ہوگا۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہارنے والی جماعت کسی دوسرے امیدوار کو نامزد کرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ اسی شخص کو بھی بطور امیدوار نامزد کر سکتی ہے جو پہلے ہار چکا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button