تازہ ترینخبریںدنیا

امریکا نے عمران خان کے الزامات کو ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا

امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کوایک مرتبہ پھرمسترد کردیا اور کہا پاکستان میں حکومت گرانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں پرنسپل ڈپٹی ترجمان جلینا پورٹر نے پریس بریفنگ میں ایک بار پھروزیراعظم عمران خان کے الزامات کی تردید کردی۔

پرنسپل ڈپٹی ترجمان جلینا پورٹرکا کہنا تھا کہ دوٹوک الفاظ میں کہتی ہوں پاکستان میں حکومت گرانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

جلینا پورٹر نے کہا پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان میں آئینی عمل اورقانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں تاہم الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔

یاد رہے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کہا تھا کہ ہم پر لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں، امریکا آئین کی بالا دستی اور جمہوری اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اصول صرف پاکستان ہی نہیں دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی ہے، کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button