تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعظم کا خطاب رات 9:30 بجے نشر ہوگا

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کو اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کی ہدایت کرنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے، اس تمام صورتحال میں وزیر اعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے جس کے دوران وہ ‘اہم اعلان’ کریں گے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم قوم سے اپنے خطاب میں ‘اہم اعلانات’ کریں گے، وزیر اعظم کا خطاب رات 9:30 بجے نشر ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران جانتے ہیں کہ اپنے راستے میں آنے والے چیلنجز سے کیسے نمٹنا ہے، بظاہر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ وہ جیت گئی ہے لیکن ایسا نہیں ہے، وہ ہار گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتان آج ایک اہم اعلان کریں گے، وہ قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button