تازہ ترینخبریںسیاسیات

فیصلے سے وہ سمجھتے ہیں جیت گئے لیکن کھیل ابھی شروع ہوا ہے

وفاقی وزیرشیریں مزاری کا کہنا ہے کہ کل رات عدالتی بغاوت ہوئی ، فیصلے سے وہ سمجھتے ہیں جیت گئے لیکن کھیل ابھی شروع ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرشیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کل رات عدالتی بغاوت ہوئی، حکم دیا کہ قومی اسمبلی اجلاس کیسے،کس وقت منعقد ہونا چاہیے، حکومت کی تبدیلی کی امریکی کوشش کا مسئلہ وہی کا وہی ہے، جس کی وجہ سے ڈپٹی اسپیکر کی حکمرانی کونظر اندازکر دیا گیا ، لیکن بات ختم نہیں ہوئی۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر گہرے سائے منڈلا رہے ہیں وہ سمجھتے ہیں جیت گئے لیکن سچ کہوں تو کھیل ابھی شروع ہوا ہے، عوام پیسوں کے لالچ میں اپنا اپ بیچنےوالوں کوجانتےہیں، آخر کار یہ سب عوام کی عدالت میں جائیں گے۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button