تازہ ترینخبریںخواتین

سنی سنائی باتوں پر مجھے بدنام نہ کیا جائے

کرپشن کے الزامات کے باعث سرخیوں کا حصہ بننے والی خاتونِ اول کی قریبی دوست فرح خان نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر ردعمل دیا ہے۔

یہ ردعمل فرح خان کے نام سے منسوب آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ  کا دعویٰ کرتے اکاؤنٹس سے سامنے آیا ہے، انسٹاگرام پر فرح نے اپنے اوپر الزامات کی تردید انگریزی جبکہ ٹوئٹر پر اردو میں تحریر کر کے جاری کی۔

فرح خان نے کہا کہ ’میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام تر الزامات کی تردید کرتی ہوں، نہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری کام کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’میرے کردار پر غلیظ کیچڑ اُچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں، میرے بزنس کے بارے میں پہلے بھی میرے شوہر وضاحت دے چکے ہیں۔‘

فرح خان نے لکھا کہ ’جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا ہے وہ بھی اس کی تردید کرچکے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ میری فیملی ان الزامات کو سُن کے سکتے اور صدمے کی کیفیت میں ہے۔

فرح خان نے یہ اپیل بھی کی کہ سنی سنائی باتوں پر انہیں بدنام نہ کیا جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button