تازہ ترینخبریںسیاسیات

سپریم کورٹ کا فیصلہ: ’اب عمران خان کے اگلے قدم کا انتظار کریں

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسمبلی بحال کرنے کا حکم دیا گیا تو سوشل میڈیا پر جہاں عدالت کے حق میں ٹرینڈز ٹاپ پر آگئے، وہیں عمران خان کے حق میں بھی ٹرینڈز ٹاپ پر آئے۔

جہاں لوگوں نے عدالتی فیصلے کو جمہوریت، آئین اور قانون کی جیت قرار دیا، وہیں بعض لوگوں نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے لوگوں کو ان کے اگلے قدم یا اعلان کا انتظار کرنے کا مشورہ دیا۔

پنجاب حکومت کے ترجمان اظہر مشوانی نے عدالتی فیصلے کے بعد مختصر ٹوئٹ کی کہ ’اب وزیر اعظم عمران خان کے اگلے قدم کا انتظار کریں‘۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button