تازہ ترینخبریںپاکستان

پیسے والوں کا پاکستان الگ اور غریبوں کا الگ ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پیسے والوں کا پاکستان الگ اور غریبوں کا الگ ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں یکساں تعلیم نظام نافذ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے اپنے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم وہ کام کررہے ہیں جو ریاست کو کرنا چاہیے، عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ریاست کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں صحت کارڈ جاری کیے گئے، سندھ میں صوبائی حکومت کی مدد کے بغیر صحت کارڈ جاری نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن بڑا منصوبہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button